پولیو مہم، 3روز میں 3کروڑ 89لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن
4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز چاروں صوبوں، جی بی، آزادکشمیر میں متحرک
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، گزشتہ تین دن میں 3کروڑ 89لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی، 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں اب تک 2کروڑ 10لاکھ، سندھ میں 86لاکھ 14ہزار، خیبرپختونخوا میں 62لاکھ 21ہزار، بلوچستان میں تقریباً 18لاکھ 1ہزار، اسلام آباد میں 4لاکھ 21ہزار، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 46ہزار، آزاد کشمیر میں 6لاکھ 47ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔