ایبٹ آباد:مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی پر تقریبات اور واک

ایبٹ آباد:مختلف علاقوں میں یوم یکجہتی پر تقریبات اور واک

شرکا کا کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار، بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظلوم کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم کے خلاف بھرپور انداز میں اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے تحصیل حویلیاں کے دورے کے دوران یومِ یکجہتی واک اور منعقدہ پروگرامز میں خصوصی شرکت کی۔ ایبٹ آباد ایوب پل تا ٹی ایم اے آفس حویلیاں یومِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں اور طلبہ نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گورنمنٹ ماڈل سکول نمبر 2حویلیاں میں منعقدہ یومِ یکجہتی کشمیر پروگرام میں بھی خصوصی شرکت کی جہاں طلبا و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے زیرِاہتمام بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ ٹریڈ سول سوسائٹی نے بھی ریلی کا انعقاد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں