اکادمی ادبیات میں یو م یکجہتی کشمیر پر خصوصی تقریب کا انعقاد
سابق سفیر سردار مسعود ، رانا قاسم ،وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی و دیگر کی شرکتمسئلہ کشمیر کو نصاب کا حصہ بنانے اور عا لمی برادری سے تنازع حل کرانے پر زور
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سردار مسعود خان سابق سفیر اور سابق صدر آزاد کشمیر نے کی ،مہمانانِ خصوصی اورنگزیب خان کچھی، وفاقی وزیر، رانا محمد قاسم نون وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، ڈاکٹر سمیع اللہ ملک، اسدرحمان گیلانی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی نے کہا مسئلہ کشمیر ایک سنجیدہ انسانی اور عالمی مسئلہ ہے عالمی برادری حل کرائے۔ اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری تہذیبی ذمہ داریوں کا حصہ ہے، ڈاکٹر سمیع اللہ ملک نے کہا کشمیر کا مقدمہ عالمی ضمیر کے سامنے پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ کشمیر ہمارے وجود کا حصہ، مسئلہ کشمیر کو نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جینوسائیڈ کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کو یہ موقع میسر آیا ہے کہ وہ نئے عزم اور مضبوط مؤقف کے ساتھ دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر پیش کرے۔