جاتلی میں جائیداد تنازع پر بھتیجوں نے چچا کو قتل کر دیا
عثمان، جمیل اور دیگر نے نذیر کو درخت کیساتھ پھندا لگا کر مارابیوہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروا ئی شروع کردی
جاتلی (نمائندہ دنیا) نواحی قصبہ ڈہونگ میں جائیداد تنازع پر بھتیجوں نے مبینہ طور پر اپنے سگے چچا کو درخت سے لٹکا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مدعیہ مقدمہ گل منور زوجہ نذیر نے بیان دیا کہ اس کے شوہر کا اپنے بھتیجوں کے ساتھ زمین اور مکانات کے حوالے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ واقعے کے روز صبح سویرے مقتول نذیر نماز کی ادائیگی کیلئے کمرے سے باہر نکلا لیکن کافی دیر تک واپس نہ آیا، میں باہر نکلی تو دیکھا کہ ملزمان عثمان، جمیل وغیرہ شوہر کے گلے میں رسی ڈال کر اسے درخت کے ساتھ پھندا لگا کر قتل کر رہے تھے۔ شور مچانے پر ملزمان مقتول کی لاش کو درخت سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔