آر اے بازار پولیس نے پتنگوں ڈوروں سے بھری سوزوکی قبضہ میں لے لی، 2ملزم گرفتار

آر اے بازار پولیس نے پتنگوں  ڈوروں سے بھری سوزوکی  قبضہ میں لے لی، 2ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) آر اے بازار پولیس نے پتنگوں اور ڈوروں سے بھری سوزوکی قبضہ میں لے کر 2سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔۔۔

سوزوکی سے 11ہزار 50پتنگیں اور 60ڈوریں برآمد ہوئیں، کارروائی سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر کی گئی۔ سپلائرز نے لاکھوں روپے کا پتنگ بازی کا سامان مختلف شہروں میں سپلائی کرنا تھا، آر اے بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر تھانہ وارث خان اورکہوٹہ کے مختلف علاقوں سے بھی 5سے زائد ملزموں کو گرفتار کر کے بیسیوں پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں