نوجوانوں کو جدید مہارتوں میں دنیا کا لیڈر بنانا ہمارا ٹارگٹ

نوجوانوں کو جدید مہارتوں میں دنیا کا لیڈر بنانا ہمارا ٹارگٹ

نیشنل یونیورسٹی جدید سکلزکے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ریکٹر معظم اعجاز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے کہا ہے کہ ہم اگر ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو ہمارے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی، صنعت و تجارت، زراعت،طب اور انجینئرنگ کے شعبوں کیلئے درکار جدید مہارتیں سیکھنا مشکل نہیں، جدید سکلز کے فروغ کیلئے نیشنل یونیورسٹی رات دن کوشاں ہے، 5سے 10سال تک پاکستان کی ہنر مندافرادی قوت کو جدید مہارتوں میں دنیا کا لیڈر بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق اور روزگار کیلئے کام کرنے والی تنظیم نائٹ ہیومن مینجمنٹ، شالان اینڈ جی ایل کے ہیڈ کوارٹر زکے دورے کے موقع پر ادارے کے چیف ایگزیکٹو خالد نواز سدھرائچ اور سٹاف ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں