اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 28ملزم گرفتار
4کلو سے زائد منشیات، موٹرسائیکل اور 13پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ آبپارہ، تھانہ رمنا، تھانہ سمبل، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ کھنہ، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,729گرام ہیروئن، 530گرام چرس، 986گرام آئس اور مختلف بور کے 13پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے جبکہ 6اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا تھانہ پھلگراں پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کے چھینے گئے موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔