اسلام آبادمیں رواں سال کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آبادمیں رواں سال کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

چیئرمین سی ڈی اے نے طیب اردوان انٹرچینج پر پودا لگاکر مہم شروع کی مہم کے دوران 10لاکھ ماحول دوست درخت لگائیں گے ، محمدعلی رندھاوا

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ نے رواں برس کی شجرکاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز طیب اردوان انٹرچینج F-8کے مقام پر درخت لگا کر کیا۔ انہوں نے کہا رواں برس شجرکاری مہم کے تحت دارالحکومت میں 10لاکھ مختلف ماحول دوست درخت لگائیں گے، ہمارا مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ شجرکاری مہم میں سپارکو کے جدیدسیٹلائٹ امیجز اور دیگر ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جائیگا۔ پودوں کی تفصیلات کیو آر کوڈ پر محفوظ اور انکی باقاعدہ ٹریکنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں