چارٹر آف ڈیمانڈ کو ’’ چارٹر آد ڈ لیورنس‘‘ بنائینگے، فیصل راٹھور

چارٹر آف ڈیمانڈ کو ’’ چارٹر آد ڈ لیورنس‘‘ بنائینگے، فیصل راٹھور

الیکشن میں پیپلز پارٹی لچھراٹ سے کامیابی حاصل کریگی، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ان شا اللہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو ’’چارٹر آد ڈ لیورنس‘‘ بنا کر دکھائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے مختصر عرصے میں عملی اقدامات سے عوام کا سیاست پر اعتماد بحال کیا، ڈھائی ماہ میں جو کارکردگی دکھائی اور جو اقدامات آئندہ کیے جائیں گے تاریخ اس کی گواہی دے گی، ان شا اللہ پیپلز پارٹی لچھراٹ سے آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لچھراٹ کے دورہ کے دوران پنجکوٹ میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے سید بازل علی نقوی اور محمدالیاس اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر حکومت میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر نوسیری تا پنج کوٹ سڑک کی ری کنڈیشننگ، بی ایچ یو پنج کوٹ کو آر ایچ سی کا درجہ دینے، گورنمنٹ ڈگری کالج نوسدہ کے قیام کی بھی منظوری دینے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوںکو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں