بنگلہ دیشی وفد کا دورہ وزارت ریلویز دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بنگلہ دیش کے نامزد D-8کمشنر فرہاد الاسلام اور ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے۔۔۔
وفد کے ہمراہ پاکستان کی وزارت ریلویز کا دورہ کیا۔ ریلوے حکام نے بنگلہ دیشی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ورکشاپس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سی ایم ای کیرج اینڈ ویگنز محمد ناصر خلیلی نے پاکستان بنگلہ دیش ریلویز میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ وفد کو لوکوموٹوورکشاپ مغلپورہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔