دہشتگر دوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،اسفن یار بھنڈارا

دہشتگر دوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،اسفن یار بھنڈارا

لیگی رکن قومی اسمبلی کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، متاثرین سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی ایک گھناؤنی کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، دہشتگردوں، انکے سہولت کا روں اور منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں