راولپنڈی:23روز میں 284پیشہ ور بھکاری گرفتار

راولپنڈی:23روز میں 284پیشہ ور بھکاری گرفتار

بیشتر چوری، منشیات فروشی، میں بھی ملوث ہوتے ہیں، سی پی او

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 23روز کے دوران شہر بھر سے 284پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لئے۔ راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں 130مرد، 137خواتین اور 17خواجہ سرا شامل ہیں۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بتایاکہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کیلئے زحمت کا باعث بنتے ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں