راولپنڈی، 81پتنگ سپلائرز گرفتار، 2ہزار سے زائد پتنگیں برآمد

راولپنڈی، 81پتنگ سپلائرز گرفتار، 2ہزار سے زائد پتنگیں برآمد

کارروائیاں ٹیکسلا، نصیرآباد، مندرہ، چکلالہ، دھمیال و دیگر علاقوں میں کی گئیں

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 81پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر کے 2000سے زائد پتنگیں اور 78ڈوریں برآمد کر لیں۔ ٹیکسلا پولیس نے تین افراد سے 902پتنگیں اور 6ڈوریں، نصیرآباد پولیس نے 5افراد سے 272پتنگیں اور 6ڈوریں، مندرہ پولیس نے 3افراد سے 190پتنگیں اور 2ڈوریں، آر اے بازار پولیس نے 11افراد سے 144پتنگیں اور 8ڈوریں، صدر واہ پولیس نے 8افراد سے 115پتنگیں اور 17ڈوریں، چکلالہ پولیس نے 9افراد سے 112پتنگیں اور 10ڈوریں، دھمیال پولیس نے 14افراد سے 86پتنگیں، ریس کورس پولیس نے 12افراد سے 83پتنگیں اور 13ڈوریں، گوجرخان پولیس نے ایک شخص سے 50پتنگیں اور 2ڈوریں، مورگاہ پولیس نے 6افراد سے 46پتنگیں، واہ کینٹ پولیس نے ایک شخص سے 40پتنگیں اور 4ڈوریں، گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد سے 25پتنگیں، سول لائنز پولیس نے 3افراد سے 22پتنگیں اور 5ڈوریں، ویسٹریج پولیس نے 3افراد سے 22پتنگیں اور 3ڈوریں، وارث خان پولیس نے ایک فرد سے 20پتنگیں اورایک ڈور برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں