دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، حافظ عبدالکریم

دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، حافظ عبدالکریم

عبادت گاہوں ،عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،امیر جمعیت اہلحدیث

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ ایسے عناصر ملک میں انتشار، نفرت اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستانی قوم پہلے بھی ایسی سازشوں کو ناکام بنا چکی ہے اور آئندہ بھی ناکام بنائے گی، انہوں نے حکومت اورسکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، عبادت گاہوں، مذہبی مقامات اور عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر قسم کی دہشت گردی، شدت پسندی اور مذہب کے نام پر ہونے والی خونریزی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں