حنیف عباسی کا دورہ پمز، ترلائی دھماکا کے زخمیوں کی عیادت

حنیف عباسی کا دورہ پمز، ترلائی دھماکا کے زخمیوں کی عیادت

حملہ کسی ایک مکتبہ فکرپر نہیں پورے پاکستان پر ہوا، وزیر ریلوے

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پمز ہسپتال میں ترلائی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے یہاں موجود ہوں، جن لوگوں نے مسجد میں دھماکا کیا انہوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں، پاکستان پہلے بھی ظالموں کا مقابلہ کرتا رہا ہے اور اب بھی بھرپور جواب دیا جائے گا، یہ کسی ایک مکتبہ فکرپر نہیں ہوا پورے پاکستان پر حملہ ہوا ہے، اس وقت ہمیں مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں