میلاد کمیٹی میڈیاٹاؤن کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت و کانفرنس

میلاد کمیٹی میڈیاٹاؤن کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت و کانفرنس

رمضان سے قبل توبہ کرکے اللہ و رسول سے رشتہ مضبوط بنانا ہو گا،مقررین

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رمضان المبارک سے قبل ہی صدق دل سے توبہ کرتے ہوئے اللہ و رسول پاک سے اپنا رشتہ مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہو گا، ہمارے تمام مسائل کی بنیادی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار میلاد و سیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹائون کے زیراہتمام جامع مسجد انوار مدینہ میڈیا ٹاؤن بلاک اے میں سالانہ محفل نعت و کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت دیوان ذاکر سروری قادری نے کی۔

مہمان خصوصی پیر سید حیدر شاہ گیلانی تھے، علامہ حمزہ علی قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ ریحان حبیب قادری، محمد عمران وارثی، قاری الطاٖف احمد، جواد احمد نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناصر میر، سینئر نائب صدر عدیل ایوب، سیکرٹری اطلاعات سید قیصر عباس شاہ، جوائنٹ سیکرٹری سید مدثر شاہ، سید اطہر اقبال شاہ، عرفان ظفر قادری، خالد قریشی، شیخ عبدا لقدوس، حافظ منظور احمد و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں