تعطیلات کے دوران بھی آر ڈبلیو ایم سی ورکرزآن ڈیوٹی رہے

تعطیلات کے دوران بھی آر ڈبلیو ایم سی ورکرزآن ڈیوٹی رہے

سویپنگ، ویسٹ لفٹنگ، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کا عمل بلاتعطل جاری رہا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے چارروزہ تعطیلات کے دوران بھی صفائی کے عمل کو بھرپور انداز میں جاری رکھا اور شہر کو زیرو ویسٹ رکھنے کیلئے فیلڈ میں مسلسل موجود رہے ۔ ورکرز نے بازاروں، تفریحی مقامات، رہائشی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر دو شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دیئے ۔چار روزہ تعطیلات کے دوران شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مینوئل سویپنگ ، ویسٹ لفٹنگ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور مٹی کی سکریپنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہا۔ خصوصی ٹیمیں تفریحی مقامات اور مصروف بازاروں میں تعینات رہیں جہاں بڑھتے ہوئے کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا تاکہ شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول میسر آسکے۔ سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ چھٹی ہو یا کوئی تہوار، ہمارے ورکرز صفائی کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں