صوفیا کے مزارات ثقافت ، ہم آہنگی کی علامت ،سیکرٹری اوقاف
ڈاکٹر احسان بھٹہ کا دورہ دربار پیر وارث شاہ ،ترقیاتی کام جلد مکمل کر نیکی ہدایت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کے مزارات ہماری عقیدت، ثقافت اور ہم آہنگی کی علامت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت پیر وارث شاہؒ کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور زائرین کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزارات کی موجودہ حالت اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کاموں کی جلد تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مزارات میں مسجد تعمیر کی جائے گی جبکہ کلچرل سینٹر اور لائبریری کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔