نئے سال کی پہلی پولیو مہم، 4کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن

نئے سال کی پہلی پولیو مہم، 4کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن

پنجاب 2کروڑ 29لاکھ، اسلام آباد میں 4لاکھ 55ہزار بچوں کوقطرے پلا ئے گئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) 2026کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آخری روز بھی جاری رہی جس میں ملک بھر میں 4کروڑ 41لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 29لاکھ، خیبر پختونخوا میں تقریباً 71لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ 4لاکھ، بلوچستان میں تقریباً 23لاکھ 24ہزار، اسلام آباد میں 4لاکھ 55ہزار، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 61ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 6لاکھ 73ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں