ایچ ا لیون ٹیسٹنگ سینٹر سے تمام گاڑیوں کی فٹنس، ایمیشن سے متعلق سرگرمیاں رواں ہفتے بند رہیں گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ایچ ا لیون میں قائم ٹیسٹنگ سینٹر سے ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل ، لائٹ ٹرانسپورٹ و ہیکل اور پبلک سروس و ہیکل۔۔
سمیت تمام گاڑیوں کی فٹنس، ایمیشن اور دیگر لازمی جانچ سے متعلق سرگرمیاں رواں ہفتے بند رہیں گی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدام انتظامی نوعیت کے معاملات کے حل کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ عوام اپنی گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے لیے ٹریفک ہیڈ کوراٹرز فیض آبادسے رابطہ کریں۔