ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے بھلوال کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے بھلوال کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیاشہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عوامی مسائل کا حل یقینی بنانے کی ہدایت
بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چودھری نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کے ہمراہ تحصیل بھلوال کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ضلع کونسل اسد ہریہ، اے سی سرگودھا شیریں گل اور چیف آفیسر بلدیہ وقاص ہرل بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی اقدامات اور عوامی فلاحی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔معائنیہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اجنالہ روڈ، ریڑھی بازار، فیملی پارک، ہسپتال اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہر میں صفائی کے معیار کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ۔