وزیر اعظم آزادکشمیر کی ٹی این ایف جے رہنماؤں سے ملاقات

وزیر اعظم آزادکشمیر کی ٹی این ایف جے رہنماؤں سے ملاقات

اسلام آباد خودکش دھماکا میں شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاآزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے ،فیصل ممتازکااستقبالیہ سے خطاب

راولپنڈی ،اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حسین مقدسی اور علامہ حسین وحید خراسانی سے ملاقات کی ،انہوںنے اسلام آباد کے علاقہ ترلا ئی کی امام بارگاہ میں ہونے والے اندوہناک واقعہ میں شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ دریں اثنا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشش، محفوظ اور منافع بخش خطہ ہے ، جہاں تجارت، صنعت، سیاحت، توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اپنے اعزاز میں د ئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں