330 ہیلتھ کیئر اداروں کو رجسٹریشن فیس جمع کرانیکی ہدایت

 330 ہیلتھ کیئر اداروں کو رجسٹریشن فیس جمع کرانیکی ہدایت

15 یوم میں رجسٹریشن نہ کرانیوالے ادارے سیل ہوسکتے ،ریگو لیٹری اتھارٹی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے 330غیر رجسٹرڈ اور رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ہیلتھ کیئر اداروں کو 15 دن میں رجسٹریشن کرانے اور واجب الادا فیس جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے ۔ آئی ایچ آر اے نوٹس کے مطابق 330 ہیلتھ کیئر اداروں کی رجسٹریشن لازمی دستاویزات کی کمی اور مقررہ فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث التوا کا شکار ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر ضعیم ضیا نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایچ آر اے ایکٹ 2018 کے تحت ہیلتھ کیئر اداروں کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے رجسٹریشن لازمی ہے بصورت دیگر مذکورہ ہیلتھ کیئر اداروں کو سیل کیا جا سکتا ہے ۔ ہیلتھ کیئر ادارے درست رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نقل تصدیق کے لیے جمع کرائیں جس کے لیے ذاتی طور پر یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں