سرچ آ پریشن، 6افغانوں سمیت 11مشکوک افراد تھانہ منتقل

 سرچ آ پریشن، 6افغانوں سمیت 11مشکوک افراد تھانہ منتقل

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھروں ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی چیکنگ

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں لیڈیز پولیس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 145افراد اور 84گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 59موٹر سائیکلوں اور 20گاڑیوں کو بھی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا گیا۔ دورانِ آپریشن 6 افغان شہریوں سمیت 11مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں جرائم کے سدباب، مشکوک عناصر کی نشاندہی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں