مشکوک ، غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی

 مشکوک ، غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی

راولپنڈی ( خبر نگار)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس منعقدکیا جس میں چیف سکیورٹی آفیسر اور کانسٹیبلان نے شرکت کی۔

 ایس ایس پی آپریشنزنے ہدایت کی کہ مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیاںتیز کی جا ئیں، کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹالرنس پر یقینی بنایا جائے ، ہوٹلز اور سرائے خانوں میں چھپے مشکوک افراد کا سرا غ لگایا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں