خودکش حملہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ، ملک محمد یعقوب
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا ) ترلائی میں خودکش دھماکا حکومتی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ، اس حملہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع نا قابل تلافی نقصان ہے۔۔۔
ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ان خیالات کا اظہاربہارہ کہو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق چیئرمین یونین کونسل ملک محمد یعقوب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،سکیورٹی اداروں کو مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے ۔