سی پی او کا دورہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز،منصوبوں کا جائزہ

سی پی او کا دورہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز،منصوبوں کا جائزہ

تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،خالدہمدانی

راولپنڈی ( خبر نگار)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں زیرِ تعمیر پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں، ان کا کہنا تھا کہ جدید اور منظم یونٹ ہیڈ کوارٹرز سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، فیلڈ کوآرڈینیشن اور فیصلہ سازی کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی، بہتر دفتری اور رہائشی سہولیات سے پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، سی پی او سیدخالد محمود ہمدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں