تمام ادارے اپنے کارکردگی بہتربنائیں،ڈپٹی کمشنر مری

تمام ادارے اپنے کارکردگی بہتربنائیں،ڈپٹی کمشنر مری

عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ،اجلاس سے خطاب

 مری ( نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر آفس مری میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس کے دوران تمام اداروں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، سروس ڈلیوری، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، امن و امان، سیاحت سے متعلق انتظامات اور عوامی شکایات کے ازالے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں