جہلم ،رمضان المبارک میں 8سہولت بازار ،راشن کارڈ کی منظوری
24 مقامات پر نگہبان دستر خوان قائم ہونگے ،ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ماہِ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نگہبان راشن کارڈ اور نگہبان دستر خوان کی منظوری دی گئی،ڈی سی نے بتایا کہ ضلع جہلم کے 10 ہزار مستحق خاندانوں کو نگہبان راشن کارڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ امداد کی شفاف ترسیل ممکن ہو۔ ضرورت مندوں اور مسافروں کے لیے 24مقامات پر نگہبان دستر خوان قائم کیے جائیں گے ،عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے ہر تحصیل میں 8سہولت بازاروں کے مقامات کا تعین بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔