واسا راولپنڈی ، شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید سسٹم لانچ

  واسا راولپنڈی ، شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید سسٹم لانچ

موبائل ایپ کا مقصد شکایات کا فوری حل ،مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے ،ایم ڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)واسا راولپنڈی نے عوامی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے ۔ ایم ڈی سلیم اشرف کی زیر صدارت انجینئرنگ اور ریونیو ونگ کے افسران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں نئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے فیچرز اور مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ موبائل ایپ کا مقصد عوامی شکایات کا فوری حل کرنا، شکایات کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانا اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ایپ میں آسان اور صارف دوست سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں شکایت کا اندراج، فیڈ بیک دینا اور شفاف فالو اپ سسٹم شامل ہے ۔ ایم ڈی نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات کا ازالہ بروقت اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں