سیوسکیورپاکستان اورپوجی پاکستان نمائشوں کا شاندارافتتاح

 سیوسکیورپاکستان اورپوجی پاکستان نمائشوں کا شاندارافتتاح

10سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 120سے زائد ملکی و غیر ملکی شرکت کرینگے

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان کی نمایاں اور شعبہ جاتی نمائشیں، Safe Secure Pakistan اور POGEE Pakistan کا آج پاک چین فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ نمائشوں میں فائر، سکیورٹی، سیفٹی، پاور، آئل، گیس اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔افتتاحی تقریب سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نمائشیں پیگاسس کنسلٹنسی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں ، آج پاکستان آئل اینڈ گیس کانفرنس منعقد ہو گی، جس میں انرجی ٹرانزیشن، ای ایس جی انضمام، انٹرپرائز رسک مینجمنٹ اور پائیداری جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئیں گے ۔ کلSafe Secure Pakistan 2026 کے تحت فائر، سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔نمائشوں میں 10 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 120 سے زائد ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں