سکھر حیدر آباد موٹر وے پر کام کا آغاز مئی میں کیا جائے، علیم خان

 سکھر حیدر آباد موٹر وے پر کام کا آغاز مئی میں کیا جائے، علیم خان

سیالکوٹ کھاریاں اور اسلام آباد موٹروے 6لین پر مشتمل ہوگا ،30سال کا پلان ہے

اسلام آباد (,نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ این ایچ اے سکھر حیدرآباد موٹروے (M-6) پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز مئی میں کردے ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر،حیدرآباد اور کراچی موٹرویز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ بہتر کارکردگی اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ منصوبے کے تمام حصوں پر کام بیک وقت جاری رکھا جائے تاکہ سارا منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو سکے۔

سیالکوٹ-کھاریاں اور اسلام آباد موٹروے کو اب پہلے سے طے شدہ 4 لین کے بجائے 6 لین پر مشتمل شاہراہ کے طور پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ انتظامیہ صرف آج کے لیے نہیں بلکہ آئندہ 30 برسوں کی سخت بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹرویز تیار کر ے گی۔ اجلاس میں علاقائی روابط اور افادیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں