گلگت، بلتستان کے متعدد سیاستدان پی پی میں شامل

 گلگت، بلتستان کے متعدد سیاستدان پی پی میں شامل

سابق وزرا عبد الحمید ،مشتاق حسین، شہزاد آغا ،جمیل احمد اور دیگر شامل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے سابق وزراء اور سابق سرکاری ملازمین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ اتی بھی شامل تھے ۔ گلگت بلتستان سے جمیل احمد سینئر نائب صدر ، سعدیہ دانش انفارمیشن سیکرٹری ،عمران ندیم نائب صدر ، چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبد الخالق ، ڈاکٹر عاشق حسین اور سابق وزرا عبد الحمید ،مشتاق حسین، شہزاد آغا نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔نیئر بخاری نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ، جس کو عوام منتخب کرے اسی کو اقتدار ملنا چاہئے ۔ پی پی پی گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگی اور چیف منسٹر پی پی پی کا ہوگا۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں کو خوش آمدید کہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں