موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والی کار سوار خاتون کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی ( خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد وزیر نے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں 2موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والی کار سوار خاتون نیشا اسرائیل کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔
ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ،نیشا اسرائیل نے 21جنوری کو مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کروا رکھی تھی ،عدالت نے قرار دیا کہ پولیس تحقیقات کے مطابق ملزمہ پوری طرح اس حادثہ میں ملوث ہے جس کی غفلت اور لاپرواہی سے تین قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ ملزمہ ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے بھی ناکام رہی ہے ۔