اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انڈس اے آئی ویک کا انعقاد
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے ۔
پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے انڈس اے آئی ویک 2026 ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔قومی سطح کے سٹرٹیجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اے آئی فار ہر، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی ایونٹ کا حصہ تھے ۔