عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،چودھری تنویر

عوامی مسائل کا حل اولین  ترجیح ہے ،چودھری تنویر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق سینیٹر چودھری تنویر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔

 حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ مقامی اور ملکی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکلالہ سکیم تھری سے آئے ہوئے ایک عوامی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں