پی پی راولپنڈی کی تنظیم سازی،کارکنوں کے تحفظات دور نہ ہوئے

پی پی راولپنڈی کی تنظیم سازی،کارکنوں کے تحفظات دور نہ ہوئے

بلاول کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کو 14روز ہو گئے اجلا س نہ ہوسکا،کارکن مایوس

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پنجاب میں نئی تنظیم سازی کے دوران کارکنوں کے تحفظات دور کرنے اور اختلافات ختم کرنے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کو 14دن گزرگئے راولپنڈی سٹی اور ضلعی سے متعلق اجلاس منعقد نہ ہو سکا، جس پر مقامی کارکنوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ راولپنڈی سٹی تنظیم کے حوالے سے کارکنوں کی جانب سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے بارے میں تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے عہدیداروں کے ساتھ ورکر نہیں چل سکتے جو مشاورت کے بغیر لائے گئے ہیں، کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر راولپنڈی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں