سابق صدارتی مشیر سردار تبارک ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

سابق صدارتی مشیر سردار تبارک ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

کشمیر سے رشتہ قائم رئیگا ،امیر مقام ،آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی،سردار یوسفن لیگ اب مزید مضبوط ہوگی، شاہ غلام قادر، نواز، شہباز پر اعتماد ہے،سردار تبارک

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) مظفرآباد حلقہ نمبر ایک سے سابق صدارتی مشیرسردار تبارک علی نے تین ڈسٹرکٹ کونسلز 20وارڈ ممبران اور کثیر تعداد میں ورکر سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اسلام آباد میں ن لیگ آزاد کشمیر کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کی عوام سمجھتی ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں ن لیگ نے ہر میدان میں عملی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر سردار تبارک علی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔ شاہ غلام قادر اور دیگر مقررین نے کہا کہ سردار تبارک علی کی اپنے ورکرز کے ہمراہ مسلم لیگ نون میں شمولیت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون مزید مضبوط ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں