چیف جسٹس ہائیکورٹ کا جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ،منصوبوں کا افتتاح
فیملی کورٹس کمپلیکس میں جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچر،ای فائلنگ سسٹم کا افتتاح کیا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے گزشتہ روز فیملی کورٹس اور ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا، جسٹس محمد اعظم اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ناصر جاوید رانا اور محمد یار گوندل اور صدر اسلام آباد بار نعیم علی گجر نے استقبال کیا، چیف جسٹس نے فیملی کورٹس کمپلیکس میں جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچر کا افتتاح کیا، جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچرکا مقصد خواتین اور بچوں کیلئے سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، چیف جسٹس نے خواتین سائلین کیلئے انتظار گاہ، شیر خوار بچوں کے ساتھ ماؤں کیلئے انفنٹ کیئر رومز،خاندانی تنازعات کے تصفیے کیلئے مصالحتی کمرے، خواتین سائلین کیلئے انتظار گاہ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ، ای فائلنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔