2روز میں 742آن لائن ٹیکسی ،بائیکیاسروس ڈرائیورز کی رجسٹریشن
15غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی منتقل ، شہری تعاون کریں ،ڈی سی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے ڈیش بورڈ پر دو روز میں مجموعی طور پر 742ڈرائیورز کی جانب سے رجسٹریشن مکمل کروائی گئی غیر رجسٹرڈ آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروس کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں ،گزشتہ روز کارروائیاں کرتے ہوئے 15 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی منتقل کر دیئے گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ٹیکسی یا بائیکیا ڈرائیورز اسلام آباد سٹی ایپ پر با آسانی آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں شہری کیو آر کوڈ کی مدد سے چند سیکنڈز میں ڈرائیورز کا رجسٹریشن سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔