تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریلوے تنظیمیں آج مظاہرہ کرینگی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریلوے تنظیمیں آج مظاہرہ کرینگی

مظاہرہ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سٹیشن آمد پر کیا جائیگا،تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تنخواہوں میں تاخیر، ٹریول الاؤنس اور بینولہ فنڈ نہ ملنے پر حنیف عباسی کی ریلوے سٹیشن آمد پر ریلوے تنظیمیں آج احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ مختلف مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر ایک سنگین مسئلہ ہے، رمضان المبارک کے قریب آنے پر تنخواہوں میں تاخیر کی گئی تو کلاس فور کے ملازمین رمضان شریف کے مقدس مہینے میں اپنی خریداری مشکل ہو گی کیونکہ تنخواہیں 15، 15دن لیٹ آرہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی کل تک ادائیگی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں