گلگت بلتستان سکاوٹس کی 17ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ
450جوانوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کر کے حلف اٹھایا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) گلگت بلتستان سکائوٹس کی 17ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 450جوانوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کر کے حلف اٹھایا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کمانڈر ناردرن فورس تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں جوانوں کی محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع اور خطے کے امن و استحکام کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کیں۔