سانحہ ترلائی کیخلاف مری اور تلہ گنگ میں احتجاجی ریلیاں

سانحہ ترلائی کیخلاف مری اور تلہ گنگ میں احتجاجی ریلیاں

مختلف مکاتبِ فکر کے شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،شہدا کو خراج عقیدت

مری،تلہ گنگ (نمائندگان دنیا) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے شہداء اور زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے فقہ جعفریہ مری کے زیر اہتمام پُرامن ریلی نکالی گئی ،ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر جی پی او چوک تک پہنچی جس میں اہلِ تشیع سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی ،ادھر تلہ گنگ میں بھی سانحہ ترلائی کے خلاف اور شہید ہونے والے افراد کو اظہار عقیدت پیش کرنے کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا اہتمام شیعہ علماء کونسل اور شیعان حیدر کرار تلہ گنگ کے زیرِ انتظام کیا گیا۔ریلی شیعہ عیدگاہ سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی چوک تک پہنچی، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں، علماء کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں