راولپنڈی، آئل ٹینکر میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
واقعہ عسکری 14میں پیش آیا، ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا
راولپنڈی (خبرنگار) آئل ٹینکر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا، واقعہ عسکری 14میں پیش آیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آتش گیر مواد لے جانے والی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ آئل ٹینکر میں 21 ہزار لیٹر پٹرول لوڈ تھا ۔