انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی ہوگی ،کمشنر راولپنڈی

انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی ہوگی ،کمشنر راولپنڈی

بیرون شہر سے آنے والے افراد پر کڑی نظر،رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،شہر میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے تمام افسران کو مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی عمارتوں کی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون شہر سے آنے والے افراد پر کڑی نظر رکھنے اور باقاعدہ شرکاء کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جائیں گے ۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب شہر کے داخلی و خارجی راستوں، مساجد اور اہم عمارتوں پر کی جائے گی اور شہر میں داخل و خارج ہونے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ آر پی او نے کہاکہ مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے مؤثر اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں