مری، عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان
مری (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر مری نے ماہِ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی اور فروٹ کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔۔
، سکیم کے تحت اسلام آباد منڈی سے مری تک سبزی و فروٹ کی ترسیل کیلئے حکومت کی جانب سے مفت گاڑی (ٹرانسپورٹ) فراہم کی جائے گی جبکہ منڈی کمیشن بھی لاگو نہیں ہوگا، انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ضلع مری کے عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں، فوکل پرسن رانا کرامت علی کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائیگا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔