تعلیمی ترقی اور مسئلہ کشمیر سے وابستگی پاکستان کی قومی طاقت، سردار مسعود

تعلیمی ترقی اور مسئلہ کشمیر سے وابستگی پاکستان کی قومی طاقت، سردار مسعود

میرپور (این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بامقصد تعلیم سے آراستہ کرنا، انہیں بااختیار بنانا اور۔۔

 تحریکِ آزادی کشمیر سے غیر متزلزل وابستگی پاکستان کی قومی طاقت، خوشحالی اور نظریاتی یکجہتی کے بنیادی ستون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں محی الدین اسلامک میڈیکل کالج کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلیم کے حصول میں ان کی محنت، استقامت اور قربانیوں کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں