کامسٹیک اور جمہوریہ چاڈ کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ

کامسٹیک اور جمہوریہ چاڈ کی سائنس و  ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور جمہوریہ چاڈ کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق و پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان۔۔۔

 سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یادداشت پر کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال اور جمہوریہ چاڈ کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ریونودجی فریڈرک نے دستخط کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں