اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا مارگلہ ٹریل تھری پر انسدادِ موٹاپا ہائیک کا انعقاد

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل  کالج کا مارگلہ ٹریل تھری پر  انسدادِ موٹاپا ہائیک کا انعقاد

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے اشتراک سے مارگلہ ہائیکنگ ٹریل تھری پر موٹاپے کے خلاف ہائیک کا ایک پرجوش اور بامقصد انعقاد کیا۔

یہ سرگرمی محض ایک واک نہیں تھی بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کے عملی پیغام کی جیتی جاگتی تصویر بن گئی، سات سو سے زائد شرکا، جن میں میڈیکل، ڈینٹل، فزیکل تھراپی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور نرسنگ کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، عملی میدان میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز و سرجنز اور ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے نمائندگان شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں