اسلام آباد، بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے پر پابندی
دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد تفصیلات کیساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رمضان المبارک کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں، شہر بھر سے مجموعی طور پر 18درخواستیں اب تک موصول ہوئی ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔